تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

غلاف کعبہ بلند کرنے کی تمام تیاریاں مکمل

ریاض: مسجدالحرام میں آج بعد نماز عشا غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3 میٹر تک بلند کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں غلاف کعبہ بلند کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ آج عشا کی نماز کے بعد مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3 میٹر تک بلند کیا جائے گا۔

نچلے حصے کو چاروں اطراف سے 2میٹر چوڑے سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا جائے گا۔ کسوہ(غلاف کعبہ) کو زمین سے بلند کرنے کا مقصد غلاف کی صفائی اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

ادھر مکہ مکرمہ میں نئے غلاف کعبہ کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے، 9 ذی الحج کو عرفہ کے روز غلاف تبدیل کیا جائے گا۔ ‘کسوہ’ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

خانہ کعبہ کے نئے غلاف کسوہ کی تیاری مکمل، تصاویر جاری

حالیہ دنوں حرمین شریفین کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نئے غلاف کعبہ کی تصاویر بھی جاری ہوئیں۔ غلاف کعبہ مکہ کے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں ریشم سے تیار کیا جاتا ہے سونے اور چاندی کے تاروں سے قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں اس کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی جبکہ سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔

دوسری جانب عازمین حج کے استقبال اور فریضہ مقدسہ کی ادائیگی سے متعلق بھی تیاریاں مکمل ہیں۔

Comments

- Advertisement -