تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

کراچی میں بارشوں کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

کراچی: کراچی میں بارشوں کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، محکمہ موسمیات کے پاس 1932 سے بارشوں کا ریکارڈ موجود ہے جو ٹوٹ گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بارشوں کے ساتھ ریکارڈز کی بھی بارش ہوگئی، کراچی میں بارشوں کے بہت سے ریکارڈز بن گئے اور بہت سے ٹوٹ گئے۔

رپورٹ کے مطابق 53 سال پہلے جولائی 1967 میں کراچی میں 429 ملی میٹر بارش ہوئی، رواں ماہ اب تک 442 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے، 1967 کے مون سون میں کراچی میں 713 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، رواں مون سو میں اب تک 566 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے۔

رواں ماہ میں سب سےزیادہ بارشوں کاریکارڈ بھی پہلے ہی ٹوٹ چکا ہے، کراچی میں اگست میں بارش کا46 سال کاریکارڈ3دن پہلےٹوٹاتھا،اگست1984 میں فیصل بیس پر298 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح 25 اگست شام 5 بجے تک فیصل بیس پر 345 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی تھی، اگست میں کراچی کے تین مختلف اسٹیشن پر زیادہ بارش کے ریکارڈ ٹوٹے ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر اگست میں بارش کا 42 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا، اگست 1979 میں ایئرپورٹ پر 262 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، اگست 2007 میں مسرور بیس پر 272 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ رواں مون سون میں یہ ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -