لاہور: پنجاب کے تمام اسکولوں میں 11 اکتوبر سے مستقل کلاسز کے آغاز کا اعلان کردیا گیا، وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں پر 50 فیصد طلباء بلانے کی پابندی ختم کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 11 اکتوبر سے پنجاب کے تمام اسکولز میں مستقل کلاسز کا آغاز ہوگا، تعلیمی اداروں پر 50 فیصد طلباء بلانے کی پابندی ختم کر رہے ہیں ، حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
ANNOUNCEMENT
All Public & Private Schools of Punjab to start their regular/standard calendar classes on Monday October 11th, 2021. No more staggered approach. Welcome back to the previous routine. Please follow SOPs issued by the Government.— Murad Raas (@DrMuradPTI) October 8, 2021
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی پیش نظر تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا تھا کہ 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے ، تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 32 ویں نمبر پر آ گیا۔