تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

پی ٹی آئی ریلی، زمان پارک جانیوالے تمام راستے بند کر دیے گئے

عمران خان کی زیرقیادت ریلی کو روکنے کے لیے زمان پارک لاہور جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کی زیر قیادت انتخابی مہم کے سلسلے میں آج نکالی جانے والی ریلی کو روکنے کے لیے زمان پارک جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے اور ریلی میں شرکت کے لیے آنے والے کارکنوں کو بھی وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

فیض احمد فیض انڈر پاس سے زمان پارک آنیوالے راستے اور زمان پارک سے دھرم پورہ جانے والے راستے سمیت دیگر تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور وہاں سے ریلی میں شرکت کے لے آنے والوں کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری سمیت کئی رہنما پیدل چل کر زمان پارک عمران خان کی رہائشگاہ پہنچے ہیں جب کہ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی کی ریلی کو روکنے کے لیے واٹر گن پانی کے اضافی ٹینکر کے ساتھ ٹھنڈی سڑک پر موجود ہے۔

اس سے قبل لاہور پولیس نے ریلی کو روکنے کے لیے رات بھر کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کی درجنوں کنٹینرز تحویل میں لے کر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ پہنچائے جو بعد ازاں زمان پارک، کینال روڈ سمیت اطراف کی شاہراہوں پر لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ریلی کے اعلان کے بعد ایک جانب ڈی سی لاہور نے ریلی کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا تو دوسری جانب ہفتے کی شب نگراں حکومت نے پی ایس ایل کے میچ کو جواز بناتے ہوئے شہر بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے جلسے، جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی کردی اس کے ساتھ ہی اتوار کی صبح صوبائی حکومت نے رینجرز کو بھی طلب کرلیا۔

دفعہ 144 کے نفاذ کو پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا ہے جب کہ اس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments