پیر, جون 8, 2026
اشتہار

آل راؤنڈر افتخار احمد نے آسٹریلیا سے جیتنے کا فارمولا بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ میچز جیتنے کا فارمولا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کینگروز کے خلاف ہمیں اپنی سوچ بدلنا ہوگی۔

قومی ٹیم میں چاچا کی عرفیت سے مشہور افتخار احمد نے ایک مقامی نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا سے ٹیسٹ جیتنے کے لیے ہمیں کچھزیادہ نہیں صرف سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ٹیم کو پورے دن بیٹنگ کر کے 250 رنز بنانے والی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا۔

افتخار احمد نے کہا کہ زمانہ بدل گیا ہے اور کرکٹ بھی تبدیل ہو گئی ہے۔ اب 90 اوورز کھیل کر 400 رنز بنانے ہیں، ورنہ دباؤ میں ہوں گے، اگر پختہ ارادے کے ساتھ کھیلیں تو کسی کنڈیشن میں مسئلہ نہیں ہوگا۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ یہ سوچ کر دکھ ہوتا ہے کہ ہم آسٹریلیا میں اب تک نہیں جیت سکے ہیں جبکہ ہمارا پڑوسی بھارت وہاں سے جیت کر آتا ہے۔

افتخار احمد نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑی ڈومیسٹک میں سخت محنت کرنے کے بعد ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں آتا ہے، کسی بھی کھلاڑی کو قومی ٹیم موقع دینا ہے تو تسلسل کے ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے اور پہلے میچ میں کینگروز نے 360 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں