The news is by your side.

Advertisement

گرین لائن منصوبے کا سنگِ بنیاد، وزیراعظم کا کراچی کونظرانداز نہ کرنے کا عزم

کراچی: وزیرِاعظم پاکستان آج کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کاسنگِ بنیاد رکھ دیا، سترہ اعشاریہ آٹھ کلومیٹر طویل منصوبے پرسولہ ارب روپے لا گت آئےگی۔


وزیراعظم کا خطاب – کراچی کوایشیا کا حسین شہر بنائیں گے


وزیراعظم نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مکمل امن وامان قیام کرکے اسے ایشیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک بنائیں گے۔

انہوں نے گرین لائن منصوبے پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے لئے ضروری تھا، آئندہ سال تک مکمل ہوجائے گا۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کی تصیح کی کہ یہ 18.4 کلومیٹر کا منصوبہ ہے جس میں 11.7 کلومیٹر کے پل اور7.7 کلومیٹرروڈ پرہوگا۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ لیاری ایسکپریس وے کا پی سی ون منظور ہوچکا ہے جس پرآئندہ ماہ مارچ میں کام شروع ہوجائے گا۔

وزیر اعظم نے امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لا اینڈآرڈربہترہورہا ہے اوربہت سے جرائم میں واضح کمی آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں اب ٹارگٹڈ کلنگ کا خاتمہ بے حد ضروری ہے، کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچاکر شہر میں ترقیاتی منصوبوں کی بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ایشیا کے حسین ترین شہروں میں سے ایک تھا تاہم اسے نظراندازکردیا گیا تھا لیکن اب کراچی پرتوجہ دی جارہی ہے اوراسے ایک بار پھرایشیا کا سب سے حسین شہربنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جلد مزید منصوبوں کی بات ہوگی سرکلرریلوے کا قیام عمل میں لایاجائے گا، پانی کی قلت دور کرنے کے لئے کے تھری اور کے فور منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔


وزیراعظم نے گرین لائن منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا


 وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی کے علاقے ناظم آباد کے انوبھائی پارک میںسترہ اعشاریہ آٹھ کلومیٹرطویل گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پرانو بھائی پارک میں ایک یادگاری پودا بھی نصب کیا، واضح رہےکہ وزیراعظم نے اپنی حکومت کے پہلے سال کراچی کے لئے وفاق کی جانب سے میٹرو بس پروجیکٹ کا اعلان کیاتھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، ان کاکہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کے کل چھ منصوبے ہیں جنہیں ے آئندہ ڈھائی سال میں مکمل کیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی کے لئے پانی کے ’کے فور‘ منصوبے پر بھی بات ہوئی ہے۔

  اس موقع پرگورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کراچی کو گرین لائن بس کا تحفہ دینے پر وزیراعظم  شکریہ ادا کیا اور برجستہ شعر پڑھا۔

کراچی میں بس کا عجب معاملہ تھا

نہ بس چل رہی تھی نہ بس چل رہا تھا


وزیراعظم کراچی پہنچ گئے


 وزیراعظم نواز شریف گرین لائن ریپڈ ٹرانسٹ سسٹم منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کے لئےکراچی پہنچ چکے ہیں، اس موقع پرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ، گورنرسندھ م، پولیس اور رینجررز کی اعلیٰ شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

اجلاس میں رینجرز کی جانب سے کراچی میں جاری آپریشن میں حاصل ہونے والے اہداف کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی، انہوں نے رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آپریشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔


وزیراعظم آج کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے


 وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آج میگا ٹرانسپورٹ منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کراچی پہنچ رہے ہیں، یہ گرین لائن بسیں سرجانی سے گرومندرتک چلیں گی۔

ذرائع کے مطابق منصوبہ سترہ اعشاریہ آٹھ کلومیٹرطویل ہے جس میں گیارہ کلومیٹرتک بالائی گزرگاہیں تعمیرکی جائیں گی۔

گرین لائن بس سروس سے روزانہ چار لاکھ مسافر سستی اور آرام دہ سفری سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

کراچی کے لیے میٹرو کا وعدہ وزیراعظم نے اپنی حکومت کے پہلے برس میں کیا تھا جس کا آغازاب ہونے والا ہے

منصوبے پر سولہ ارب پچاسی کروڑ روپے لاگت آئے گی جو وفاقی حکومت فراہم کرےگی۔


ناظم آباد میں صفائی ستھرائی کے انتظامات


 وزیراعظم کی آج کراچی آمدکے اعلان سے ہی ناظم آباد کی قسمت جاگ اٹھی، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی استرکاری ہوگئی ،فٹ پاتھ پررنگ وروغن بھی ہوگیا۔

انو بھائی پارک میں ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے، وزیراعظم کے ناظم آباد دورے کے موقع پرٹریفک کو رواں رکھنے اور وی آئی پی موومنٹ کیلئے ناظم آباد سات نمبراورچھ نمبرکے درمیان دو یوٹرن بنائے گئے ہیں، جبکہ سرکاری اسکول میں مہمانوں کی کار پارکنگ بنائی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے وزیر اعظم کو ہر ہفتے کراچی کا دورہ کرنا چاہیئے تاکہ شہرصاف ستھرا رہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں