بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

عارف حبیب کنسور شیم کا اہم اجلاس! پی آئی اے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عارف حبیب کنسور شیم کے اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) کو بہترین ایئرلائن بنانے پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ری اسٹرکچرنگ اور اسے ایک بار پھر منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے لاہور میں عارف حبیب کنسورشیم کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایئرلائن کی تقدیر بدلنے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ملک کے نامور گروپس کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں عارف حبیب گروپ ، فوجی فاؤنڈیشن ، لیک سٹی ہولڈنگز ، سٹی اسکول گروپ اور فاطمہ گروپ شامل تھے۔

اجلاس میں پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے ایئرلائن کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران ایئرلائن کے مالیاتی ڈھانچے کو بہتر بنا کر اسے خسارے سے نکالنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

پی آئی اے اور دیگر بین الاقوامی ایئرلائنز کے درمیان تعاون بڑھانے اور نیٹ ورک کو وسعت دینے پر بات چیت ہوئی۔

تمام اسٹیک ہولڈرز نے اتفاق کیا کہ مشترکہ کوششوں سے پی آئی اے کو دوبارہ دنیا کی بہترین ایئرلائنز کی صف میں کھڑا کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں