site
stats
کھیل

آل اسٹارز سیریز: وارنز واریئرز نے سچنز بلاسٹرز کو شکست دے دی

ہیوسٹن:‌آل اسٹارز سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں وارنز وارئیرز نے سچنز بلاسٹرز کو باآسانی ستاون رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی.

ہیوسٹن میں دنیا کے نامور ستارے ایک پھر جگمگائے، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، جادوگر اسپنر ثقلین مشتاق، راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور دیگر لیجنڈ کرکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی کے رنگ بکھیرے،شائقین کی بڑی تعداد نے اپنے ہیروز کو دیکھنے کے لئے میدان کا رخ کیا۔

میچ آغاز سے ہی دلچسپ رہا، ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ حریف ٹیم نے چھکے چوکوں کی برسات کردی، شعیب اختر کی رفتار بھی رنز کی رفتار کم نہ کرسکی، وارنز وارئیرز نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر دو سو باسٹھ رنزبنائے، سنگاکارا ستر رنز بناکر نمایاں رہے۔

جواب میں سچن بلاسٹرز کے بڑے نام بڑی ہٹس لگانے میں ناکام رہے، سہواگ، گینگولی، لارا اور جے وردھنے کوئی نہ چل سکا، سائمنڈز کی باؤنسر نے شعیب اختر کو پریشان کیا، دو سو باسٹھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں سچنز بلاسٹرز کی ٹیم دو سو پانچ رنز بناسکی.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top