جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

بٹگرام چیئر لفٹ واقعے کی تحقیقات میں بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پولیس نے بٹگرام واقعے کی تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ چیئر لفٹ میں لگی تینوں رسیاں غیرمعیاری تھی اور غیرمعیاری رسیوں سے متعلق پہلے سے خبر تھی۔

تفصیلات کے مطابق بٹگرام چیئر لفٹ واقعے سے متعلق پولیس کی تفتیش جاری ہے ، پولیس نے بتایا کہ چیئرلفٹ میں لگی تینوں رسیاں غیرمعیاری تھی اور لفٹ میں حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے تھے‌۔

پولیس کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری رسیوں سے متعلق پہلے سے خبر تھی اور غیرمعیاری رسیوں سے متعلق لفٹ کے مالک کو 2 نوٹس بھی جاری کر چکے تھے۔

پولیس نے کہا کہ پہلا نوٹس جولائی جبکہ دوسرا اگست میں جاری کیا گیا تھا جبکہ نوٹس پر عملدرآمد نہ کرنےکی صورت میں گرفتاری نہیں کی گئی۔

گذشتہ روز پولیس نے بٹگرام چیئرلفٹ واقعے کے بعد چیئر لفٹ کے مالک گلزرین اور آپریٹر اعجاز کو کوتاہی برتنے پرگرفتار کیا تھا،

پولیس کا کہنا تھا کہ چیئر لفٹ کے کنٹرول روم کو بھی سیل کردیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے، ایف آئی آر میں کوتاہی برتنے کی 5 مختلف دفعات شامل کی جائیں گی۔

یاد رہے ضلع بٹ گرام کے دوپہاڑوں کے درمیان 6 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر رسے پر جھولتی ڈولی میں لوگ پھنس گئے تھے، جس کے بعد پاک آرمی
سول انتظامیہ اور مقامی افراد نے چیئر لفٹ میں پھنسے 7 طلبہ سمیت 8 افراد کو لگ بھگ سولہ گھنٹے کے بعد ریسکیو کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں