کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اللہ معجزہ کرے کہ جو لوگ اندر ہیں وہ بچ جائیں، 58 لوگ اب تک لاپتا ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ جاں بحق ہوئے ہیں ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں، کل رات سے کوشش کی جارہی ہے کہ آگ پر قابو پایا جاسکے، جانوں کا کوئی ازالہ نہیں ہوسکتا۔
انھوں نے کہا کہ متاثرین کی جو مدد کرسکتے ہیں وہ کریں گے، صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات کررہےہیں، گورنمنٹ کے ہراسپتال میں غریب اور امیر سے ایک جیسا سلوک ہوتا ہے۔
gul plaza تمام خبریں
مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کو بلاتفریق صحت کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ہمارے ان اسپتالوں کی سہولت دیگر پرائیویٹ اسپتال سے بہتر ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہیں، صحت کے میدان میں ہمارا مقابلہ عالمی اسپتالوں سے ہے، خصوصی طبی سہولتوں کوعوام کی دہلیز تک پہنچایا جائےگا۔
انھوں نے کہا کہ بڑے شہروں کے اسپتالوں پر دباؤ کم کیا جائےگا، بروقت تشخیص اور علاج صوبے بھر میں یقینی بنایا جائے گا، پاکستان میں سرکاری صحت کا نظام بھی بہترین، مؤثر اور ہمدرد ہوسکتا ہے۔
گل پلازہ آگ: وجہ شارٹ سرکٹ ہے تو کے-الیکٹرک پر مقدمہ ہونا چاہیے، تاجر رہنما
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


