لاہور : اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہورائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلوہیروئن برآمد کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اینٹی نار کوٹکس فورس نے نجی ایئر لائن کی کولمبو جانے والی پرواز پر چھاپہ مارا۔
چھاپےکے دوران عملے نے ایک خواجہ طاہر سلیم نامی مسافر کے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ایک کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا،اینٹی نار کوٹکس فورس نے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق ملزم کا تعلق کراچی سے ہے جو بڑی مقدار میں منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کرنے کی کوشش کررہاتھا۔مزید انکشافات متوقع ہیں۔