اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

شاعر مشرق علامہ اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(9 نومبر 2025): مفکر اسلام شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 148واں یوم پیدائش ہے، علامہ اقبال کے فلسفہ خودی نے لاکھوں انسانوں کو متاثر کیا۔

برصغیر میں مسلمانوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ایک الگ وطن کا خواب دیکھا جو پاکستان کی شکل میں پورا ہوا۔

علامہ اقبال کی پیدائش 9 نومبر 1877ء (3 ذوالقعدہ 1294ھ) کو سیالکوٹ میں ہوئی تھی۔ وہ ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والد شیخ نور محمد اور والدہ امام بی بی نیک عبادت گزار اور علم دوست تھے۔

علامہ اقبال کی شہرت نہ صرف ان کی اردو و فارسی شاعری بلکہ ان کے فلسفیانہ افکار، اسلامی احیاء کی تحریک اور پاکستان کے نظریاتی بنیاد رکھنے کی وجہ سے ہے۔

یاد رہے کہ علامہ اقبال 1938 کو لاہور میں انتقال کر گئے، انہیں بادشاہی مسجد کے سائے میں سپرد خاک کیا گیا، مفکر اسلام علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، معزز مہمان نے پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا، ریئر ایڈرمرل سہیل احمد عزمی مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں