The news is by your side.

پی ٹی آئی لانگ مارچ : راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج ہونے والے امتحانات ملتوی

اسلام آباد : پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی تحصیل راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی تحصیل راولپنڈی اور اسلام آباد میں امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ سمسٹر بہار 2022 کے 26نومبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں تاہم ضلع راولپنڈی کے دیگر تحصیلوں میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہورہے ہیں۔

ترجمان یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ اے ڈی، اے ڈی سی، بی ایڈ، بی بی اے اور بی ایس (اوڈی ایل) پروگراموں کے امتحانات ملتوی کئے گئے۔

اس کے علاوہ ملتوی شدہ امتحانات میں ایم اے، ایم ایڈ،ایم ایس سی،ایم بی اے کے پروگرام بھی شامل ہیں، ملتوی شدہ امتحانات 14 دسمبر کو ہوں گے۔

خیال رہے تحریک انصاف آج راولپنڈی میں پاور شو کررہی ہے ،جس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں