پیر, جون 8, 2026
اشتہار

علامہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(18 فروری 2026): اپوزیشن لیڈر سینیٹ اور تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس نے ماہِ رمضان کی آمد کے پیشِ نظر پارلیمنٹ میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم نے آئین کے تحفظ کے لیے پارلیمنٹ میں دھرنا دیا جہاں کئی ارکان کو عملاً محصور رکھا گیا اور ہمارے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور آنکھ کی تکلیف سے متعلق سلمان صفدر کی رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کئی ہفتے پہلے شکایت کی تھی، وقت پر علاج نہ کرنا مجرمانہ فعل ہے جس سے پوری فیملی پریشان تھی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج شفا انٹرنیشنل اسپتال میں ہونا چاہیے اور ان کی بہنوں اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان سے فوری ملاقات کرائی جائے تاکہ وہ مطمئن ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی نے مطالبات کی منظوری کے لیے بھوک ہڑتال تک کی دھمکی دی تھی، اب صورتحال میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن ابہام اب بھی باقی ہے۔ راجہ ناصر عباس کے مطابق دھرنا فی الحال ختم کیا جا رہا ہے، تاہم جلد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں