اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ چلی گئی جشن منائیں آپ ،راناثنااللہ آنکھ کےمریض نہیں رہے ان کو جو لکھ کر دیا وہ انہوں نے پڑھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس س نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ آنکھوں کی بیماری اچانک ہوتی توکوئی کلاٹ آیا ہوگا، راناثنااللہ آنکھ کےمریض نہیں رہے ان کو جو لکھ کر دیا وہ انہوں نے پڑھ لیا۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مان لیں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوتاہی ہوئی ہے ، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کو جن ڈاکٹرز کو دکھایا وہ ریٹینا کے اسپیشلسٹ ہی نہیں تھے۔
انھوں نے کہا کہ سیاستدان تو جیل جاتے ہیں سیاستدانوں کو سیاستدانوں کے دکھ کو سمجھنا چاہیے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ چلی گئی جشن منائیں آپ۔
علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ ابھی کون کون سے ڈاکٹرز کو چیک کرایا ہے ابھی تو پتہ چل گیا رپورٹ آگئی ہے ، ہم ماضی کے تجربات کو دہرانا نہیں چاہتے،ڈرٹی پالیٹکس کو ختم کرنا چاہیے۔
ناصرعباس نے مزید کہا راناثنااللہ دو بندے آپ کے ہوں دو ہمارے، آئیں جیل چلتے ہیں بانی سے ملتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہو یا عام شخص انصاف سب کاحق ہے، ان کی صحت پر کوتاہی ہوئی ہے ہم کیس کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، دھرنا دیں گے کوئی گولی بھی مارے گا تو ہماری لاش لیکر جائے گا ہم نہیں اٹھیں گے۔
ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہم مانیں نہ مانیں بانی پی ٹی آئی کو دنیا تسلیم کرتی ہے عوام مانتی ہے وہ ہمارااثاثہ ہیں ، بانی کی صحت پر قرارداد لاناچاہتےہیں آپ ہمارا ساتھ دیں متفقہ قرارداد ہونی چاہیے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


