The news is by your side.

Advertisement

قوت گویائی و سماعت سے محروم لڑکی سے مبینہ زیادتی

چنیوٹ: پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں قوت گویائی و سماعت سے محروم لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ میں قوت گویائی و سماعت سے محروم لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ بھانیانوالہ کے گھر میں داخل ہوکر ملزم نے مبینہ طور پر 17 سالہ لڑکی کو زیازتی کا نشانہ بنایا اور گھر والوں کی چیخ و پکار پر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: جیکب آباد: درندہ صفت ملزم کی 12 سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے شہر جیکب آباد میں درندہ صفت ملزم 12 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

واقعے کے بعد متاثرہ بچے کے والد نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی، پولیس نے ایف آئی آر کا اندراج کرتے ہوئے متاثرہ لڑکے کو میڈیکل چیک اپ کیلئے تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی تاحال ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں