بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

‘بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو جعلی قرار’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے بشری بی بی کی مبینہ آڈیو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں پھر بھی ان کو ہدف بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سیاست ایک گھٹیادورمیں داخل ہوگئی ہے، ہر بار مخالفین اہلخانہ کو نشانہ بناتے ہیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں پھر بھی ان کو ہدف بنایا جا رہا ہے،بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو جعلی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کیا یہ اچھی بات ہےکہ وزیراعظم کے فون کی ریکارڈنگ کی جائے، وزیراعظم پاکستان کی اپنی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے ایسے نہیں ہوتا کہ ہر چیز ریکارڈ کر لی جائے، یہ جرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چیزوں کی تفتیش کر رہے ہیں لیکن یہ پہلی بار نہیں ہوا، جلد نتیجہ سامنے آجائے گا۔

عمران اسماعیل نے سو یونٹ بجلی مفت دینے کے اعلان کو لالی پاپ قرار دیتے ہوئے کہا 100 یونٹ بجلی یہ کس طرح مفت دیں گے، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہیں ہی نہیں، پہلی بار دیکھا وزیراعلیٰ ہیں بھی اور انتخاب بھی دوبارہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں