تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بیوی کے ہاتھوں مبینہ موت، شوہر نے مرنے سے قبل ویڈیو میں کیا باتیں کہیں؟ دل چیر دینے والا واقعہ

نئی دہلی: بھارت میں بیوی کے ہاتھوں مبینہ طور پر شوہر کی موت کا واقعہ سامنے آیا، شہری نے مرنے سے پہلے ازخود ویڈیو بیان ریکارڈ کیا جس میں اس نے سسرالیوں پر سنگین الزامات عائد کیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر رینچی میں شوہر نے موبائل سے کی گئی ریکارڈنگ میں الزام عائد کیا کہ اسے بیوی نے زہریلی دوائیاں کھلائی ہیں۔ اس ویڈیو کے بعد مذکورہ شخص کی لاش فٹبال گراؤنڈ سے ملی۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موت کی وجہ زہریلی ادویات بنیں۔

مبینہ طور پر زہریلی ادویات دیے جانے کے بعد شوہر نے ویڈیو بنائی۔

تاجر نے ویڈیو میں موت کا ذمے دار اپنی بیوی اور سسرال والوں کو ٹھہرایا۔ پریم جت نامی شوہر رینچی کے علاقے باگا نگر میں مقامی ہوٹل کا مالک ہے۔ شہری نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی الزام عائد کیا کہ اسے شادی کے بعد سے مسلسل تنگ کیا جارہا تھا، کبھی جہیز تو کبھی زیادتی کے جھوٹے کیسز بھی دائر کیے گئے۔

بھارتی تاجر نے جس دن یہ ویڈیو شیئر کی اسی روز اس کی لاش فٹبال گراؤنڈ سے ملی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا، جلد مکمل حقائق سامنے آنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -