اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

لاہور میں آن لائن فراڈ کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : آن لائن فراڈ کے ایک مبینہ بڑا اسکینڈل سامنے آیا، ملزمان آن لائن مارکیٹ پلیٹ فارم کے ذریعے شہریوں سے موبائل فون خریدنے کے بہانے رابطہ کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آن لائن فراڈ کے مبینہ بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، جہاں فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتاریاں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرکے عمل میں لائی گئیں، ملزمان آن لائن مارکیٹ پلیٹ فارم کے ذریعے شہریوں سے موبائل فون خریدنے کے بہانے رابطہ کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دورانِ چیکنگ ملزمان مبینہ طور پر متاثرہ افراد کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کرلیتے تھے، ملزمان مختلف ہاسٹلز سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء کی چوری میں بھی ملوث رہے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان اب تک 23 سے زائد افراد کو او ایل ایکس کے ذریعے نشانہ بنا چکے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مزمل اور اسفند کے قبضے سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، دو موبائل فون، نقدی اور دو پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں