The news is by your side.

Advertisement

نجی اسپتال کی مبینہ غفلت، زچگی کے دوران خاتون جاں بحق

نوابشاہ : نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت نے حاملہ خاتون کی جان لے لی، زچگی خاتون کی حالت خراب ہوئی تو نجی اسپتال کا عملہ خاتون کو سرکاری اسپتال چھوڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ سے نجی اسپتال میں مسیحاوں کی غفلت کے باعث ایک اور حاملہ خاتون کی موت کا واقعہ سامنے آیا ہے، زچگی خاتون کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہلاکت کا معاملہ نوابشاہ میں پیش آیا۔

اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ دوران زچگی خاتون کائنات جمالی تکلیف کے باعث بے ہوش ہوگئی، نجی اسپتال کا عملہ خاتون کی حالت خراب ہونے پر سرکاری اسپتال چھوڑ گیا۔

کائنات جمالی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال کا عملہ خاتون کو آئی سی یو وارڈ میں چھوڑ کر چلاگیا، سرکاری اسپتال عملے نے بتایا خاتون اسپتال آنے سے پہلے ہی فوت ہوچکی تھی۔

اہلخانہ کی جانب سے اعلیٰ حکام سے واقعے پر نوٹس لینے اور مبینہ غفلت برتنے والی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں