منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

لاہورپولیس نے ’را‘ کی مبینہ ایجنٹ گرفتار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: باغبان پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جاسوس خاتون کو گرفتارکرکے حساس ادارے کے حوالے کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے دروغہ والا میں ایک خاتون جس کی عمر پچاس سے پچپن سال بتائی جاتی گئی، اس کے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی چھاپہ مارکرخاتون کو گرفتارکرلیا اوراس کے قبضہ سے بھارتی موبائل فون کمپنی کے کارڈز اور سمیں بھی برآمد کی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے مختلف نام بتا رہی ہے اسے مزید تفتیش کے لیے حساس ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں