The news is by your side.

Advertisement

کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار، بڑے حملوں کا اعتراف

چارسدہ: خیبرپختونخوا پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد ذکر عرف یاسر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے متعدد تخریبی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے یہ کارروائی خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں کی۔ ایس پی درویش خان کا کہنا ہے کہ ذاکر عرف یاسر کوسرو کلے سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد نے 21تخریبی کاروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم ایف سی قلعہ، تنگی کچہری اور غلنئی میں خود کش حملوں میں بھی ملوث رہا۔

ایس پی دوریش خان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سے 2دستی بم اور ایک ایس ایم جی برآمد گن برآمد ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم پر سی ٹی ڈی مردان تھانہ میں 7مقدمات درج ہیں، گرفتار دہشت گرد لاٹھی چیک پوسٹ پر 9خاصہ داروں کےقتل میں ملوث ہے۔

کراچی: کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گرد گرفتار

اس کے علاوہ گرفتار دہشت گرد پرسرو کلے میں سیکیورٹی اہلکار کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔ تفتیشی ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہیں، ممکنہ طور پر ملزم کی نشاندہی پر دیگر دہشت گرد بھی گرفتار ہوسکتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں