پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

ایلینڈے کی ہیٹ ٹرک، انٹرمیامی نے نیویارک سٹی ایف سی کےخلاف شاندار فتح حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹاڈیو ایلینڈے نے ایم ایل ایس کپ پلے آف مقابلے میں شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے انٹرمیامی کو نیویارک سٹی ایف سی کےخلاف فتح سے ہمکنار کردیا۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے رائٹ مڈفیلڈر نے ایم ایل ایس کپ پلے آف میں اپنے گولز کی تعداد کو ہیٹ ٹرک کےساتھ 8 تک پہنچا دیا، انھو ںے اس مرحلے میں زیادہ گولز کرنے کا لیگ ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

نیویارک ایف سی کے خلاف میامی نے 5-1 سے فتح اپنے نام کی، ،میچ میں لیونل میسی نے بھی اپنا حصہ ڈالا اور اسسٹ کے ذریعے انٹرمیامی کو گول اسکور کرنے میں مدد فراہم کی۔

پلے آف میچ کے 14 ویں منٹ میں ہی انٹرمیامی نے ٹاڈیو ایلینڈے کے گول کی بدولت سبقت حاصل کی، دوسرا گول بھی ایلینڈے نے ہیڈر کے ذریعے داغا۔

تاہم نیویاک ایف سی کے جسٹن ہیک نے 37 ویں منٹ میں گول داغتے ہوئے اسکور 2-1 کردیا، کھیل کے آخری 25 منٹ میں انٹرمیامی نے مزید 3 گول داغتے ہوئے اپنا اسکور 5-1 تک پہنچا دیا اور اسی پر مقابلے کا اختتام ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں