تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

شام : اتحادی افواج کی بمباری : 7 بچوں سمیت 14 شہری جاں بحق

ادلب : شام میں اتحادی افواج کی جانب سے ایک گاﺅں پر کی جانے والی بمباری سے سات بچوں سمیت چودہ افراد جاں بحق ہوگئے، چار ماہ میں اب تک 520 بے گناہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بشار الاسد اور اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے ادلب کے گاﺅں ماہمبیل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات بچوں اور ایک خاتون سمیت چودہ افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے انسانی حقوق کے مبصر برائے شامکا کہنا ہے کہ علاقے میں اب بھی خونی جھڑپیں جاری ہے، چار ماہ میں اب تک 520 بے گناہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مبصر کے مطابق اتحادی افواج نے تازہ کارروائی ایک رہائشی علاقے میں کی، بمباری سے ایک خاتون راکٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوئی۔

حکومتی افواج آٹھ سال بعد داعش کے جنگجوﺅں کے اکثریتی علاقوں سے باغیوں کا قبضہ چھڑوانے میں کامیاب ہوگئی ہیں تاہم چند علاقوں میں اب بھی داعش کا تسلط برقرار ہے۔

روس اور ترکی میں قیام امن کے معاہدے کے باوجود اتحادی افواج اب بھی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ شام میں2011 سے جاری خانہ جنگی میں 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ لاکھوں افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔

مزید پڑھیں: شام کے دو شہروں میں فضائی بمباری، 12 شہری ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمال مغربی شام اور حلب میں اسدی فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بارہ عام شہری مارے گئے تھے۔

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری کے مطابق حلب شہر اس وقت شامی فوج کے کنٹرول میں ہے مگر اس کے قریب واقع ادلب کا علاقہ شام میں القاعدہ کی سابقہ شاخ النصرہ فرنٹ جو کہ اب تحریر الشام کے نام سے سرگرم ہے کے قبضے میں ہے۔

Comments

- Advertisement -