تازہ ترین

ہائی وے پر خطرناک ترین جانور کا دھرنا، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ہائی وے پر دیو قامت مگر مچھ نے دھرنا دے کر ٹریفک کی روانی متاثر کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز امریکی ریاست ٹیکساس کی پولیس اور جانوروں کو قابو کرنے والے ادارے کو بذریعہ ٹیلی فون اطلاع ملی کہ ٹیکساس کے پُل پر دیو قامت مگر مچھ بیٹھا ہوا ہے۔

شہری نے پولیس کو آگاہ کیا کہ  مگر مچھ ہائی وے کے درمیان میں بیٹھا ہوا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔

پولیس نے  فون کال موصول ہونے کے بعد نفری کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا، جہاں پہنچ کر اہلکاروں نے دیکھا کہ مگر مچھ نے فریڈ ہارٹمن پُل پر ٹریفک بلاک کیا ہوا ہے۔

جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے اور پولیس اہلکاروں نے کافی دیر جدوجہد کے بعد دیو قامت مگرمچھ کو قابو کر کے اسے ٹرک میں لاد کر دوسری جگہ منتقل کیا۔

مقامی حکام کے مطابق مگرمچھ کو پُل کے نیچے بہنے والے دریا میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -