تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نوجوان نے خطرناک جانور کو کوڑے دان میں‌ بند کردیا، حیران کن ویڈیو

امریکی ریاست فلوریڈا کے ذہین نوجوان نے کوڑے دان کا بروقت استعمال کر کے ہزاروں صارفین کے دل جیت لیے۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں گارڈن کے اندر ایک پانچ فٹ لمبے غصیلے مگرمچھ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اس مگرمچھ کے سامنے ایک نوجوان بھی تھا، جس نے کوڑے دان کو زمین پر لٹا کر اس کا منہ کھولا ہوا تھا۔

ویڈیو دیکھنے سے قبل ایسا محسوس ہورہا تھا کہ شاید نوجوان خوفزدہ ہے اور وہ کچرے دان کی مدد سے مگرمچھ سے دور بھاگنا چاہتا ہے مگر جب ویڈیو آگے بڑھی تو معاملہ کچھ اور ہی نکلا۔ نوجوان نے کچرے دان کو جب مگرمچھ کی طرف بڑھایا تو وہ حملہ آور بھی ہوا مگر نوجوان نے ذہانت کا مظاہرہ کیا اور اپنی کوشش کو جاری رکھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کوڑے دان کا ڈھکنا کھول کر اسے مگرمچھ کی طرف بڑھاتا رہا اور پھر ایک وقت میں مگرمچھ کا منہ اس کے اندر چلا گیا۔

جیسے ہی مگرمچھ تھوڑا سا اندر داخل ہوا تو نوجوان نے اس کو سیدھا کھڑا کردیا، جس کے باعث غصیلہ مگرمچھ اندر بند ہوگیا۔

بعدازاں یہ نوجوان کوڑے دان کو پہیوں کی مدد سے چلاتا ہوا محفوظ مقام پر لے کر گیا جہاں اُس نے کوڑے دان کو لٹا کر منہ کھولا اور وہاں سے بھاگ گیا، پھر مگرمچھ اس میں سے نکلا اور محفوظ مقام کی طرف چلا گیا۔

Comments

- Advertisement -