جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

شامی فوج نےحلب کےنوے فیصد حصےکا کنٹرول سنبھال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

حلب: شام میں حکومتی فورسزنےروسی فضائی مددکےساتھ حلب کے تقریباًنوے فیصد حصے کاکنٹرول سنبھال لیاہے،جبکہ جھڑپوں میں پچاس سےزائد شہری بھی جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کےمطابق شام کے سرکاری میڈیاکاکہناہےکہ سیکیورٹی فورسزنےحلب میں پیش قدمی کرتے ہوئےحزب اختلاف کےجنگجوؤں کو پیچھےدھکیل دیا ہےجس کےبعد اب جنگجوچھوٹے سےحصے پرقابض ہیں۔

اطلاعات کےمطابق حلب کےمحاصرے کے باعث ہزاروں افراد شہر میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے پاس نہ تو پانی ہے اور نہ خوراک ہے۔

مزید پڑھیں:حلب میں حکومتی فضائیہ کی بمباری،45افراد جاں بحق

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کا کہناہےکہ شامی فوج حلب کے جنوب مشرق میں واقع شیخ سعید نامی ضلعے پر کنٹرول حاصل کرچکی ہےجس کے بعد شیخ سعید کے اطراف میں موجود صرف دوعلاقوں پرباغیوں کا کنٹرول باقی بچا ہے۔

یاد رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،حلب پر حکومتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں نومبر سے لے کر اب تک 413 شہری مارے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں گذشتہ 5 سال سے جاری خانہ جنگی کے باعث ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں