تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

مریم نواز کو والد سے ملنے کی اجازت دیں، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو والد نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ مریم نواز کو والد نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی آج رات یا کل صبح تک نواز شریف سے ملاقات کرادی جائے گی۔

واضح رہے کہ آج عدالت نے مریم نواز کی والد نواز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی تھی۔

احتساب عدالت لاہور نے مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی تو دونوں ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: چوہدری شوگرمل کیس : مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 اکتوبرتک توسیع

نیب تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، مزید تفتیش کرنی ہے ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عدالت سے جیل جاتے ہوئے اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی درخواست کی لیکن عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی تھی۔

مریم نواز کا کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ والد سے ملاقات کی استدعا کی تھی لیکن جج صاحب نے اجازت نہیں دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت بگڑنے پر اڈیالہ جیل سے لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ان کے خون کے پلیٹ لیٹس میں شدید کمی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -