منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

طبّی فوائد سے مالا مال ایلوویرا کے جوس کی افادیت جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

ایلوویرا جسے کوار گندل بھی کہتے ہیں، ہمارے لیے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ یہ جڑی بوٹی طبّی فوائد سے مالا مال ہے۔ اس سے علاج اور ادویہ تیّار کی جاتی ہیں۔

یہ نباتی خزانہ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، سی، ای اور مختلف اقسام کے وٹامن بی کے علاوہ پروٹین، امائینو ایسڈز، فولک ایسڈ اور کیلشیم، میگنیشیئم، زنک، آئرن، کاپر وغیرہ شامل ہیں جو نمکیات کی ضرورت پوری کرتے ہیں اور ہماری مجموعی صحّت کے لیے مفید ہیں۔

ایلوویرا زمانہ قدیم ہی سے طب و صحّت کے حوالے سے مشہور ہے اور انسان کے زیرِ استعمال رہا ہے۔ اسے اپنے وقت کے طبیب اور حکما مختلف طریقوں سے علاج اور صحّت و تن درستی کے لیے تجویز کرتے رہے ہیں۔ اسے کھایا بھی جاتا ہے اور اس کا رس نکال کر بھی پیتے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بات سبھی جانتے ہیں‌ کہ وٹامنز اور منرلز ہمارے جسم کی اہم ضرورت ہیں‌ اور ان کی کمی اور جسم میں ان کا عدم توازن مختلف طبی مسائل اور امراض کا سبب بنتا ہے۔ ایلوویرا کا جوس وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمارے جسم کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق اس جڑی بوٹی کو ہاضمے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کا رس نکال کر روزانہ استعمال کرنے سے نظامِ ہاضمہ میں بہتری آتی ہے اور پیٹ کے متعدد امراض سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

طبی ماہرین بتاتے ہیں کہ صبح کے وقت ایلوویرا کا جوس پینے سے کئی ایسے جراثیم کا خاتمہ ہوجاتا ہے جو خون کے خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ایلوویرا ہمارے جس میں خون کی کمی دور کرنے میں بھی مؤثر ہے۔ ماہرین کے مطبق یہ جگر کی خرابی میں بھی مفید ہے۔ اسے یرقان کے مریض دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ایلوویرا کا جوس جسم کی قوّتِ مدافعت بھی بڑھاتا ہے۔ تاہم اس جڑی بوٹی کا علاج اور امراض سے نجات کے لیے استعمال یا طریقہ اور اس کی خوراک وغیرہ کسی مستند اور ماہر معالج، طبیب کی ہدایت کے مطابق کرنا چاہیے۔ صحّت اور علاج معالجے کے لیے کسی بھی جڑی بوٹی اور دوا کا ازخود استعمال اور اس کی زیادہ مقدار یا خوراک نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں