تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

ٹوتھ پیسٹ سے عالمی ریکارڈ بنانے والا ڈاکٹر

تبلیسی : جارجیا سے تعلق رکھنے والے دندان ساز وال کول پکو نے مختلف اقسام کے ٹوتھ پیسٹ جمع کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیارجیا کے پیچ اسٹیٹ ڈینٹسٹری کے ڈاکٹر وال کول پکو ان افراد میں ہیں جنہیں مختلف چیزیں جمع کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا شوق ہے۔

ڈاکٹر وال کول نے اپنی ڈینٹل کیریئر کے آغاز میں بے شمار افراد کے دانت نکالے تو خیال آیا کیوں نہ نکالے گئے دانتوں کو جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا جائے لیکن جب اس سے متعلق آن لائن چیک کیا تو اس بارے میں کچھ نہیں ملا پھر بھی میرے پاس سیکڑوں افراد کے دانت موجود ہیں۔

ڈاکٹر نے کہا کہ جب مجھے دانتوں کی کلیشن سے متعلق کچھ نہیں ملا تو میں نے ٹوتھ پیسٹ جمع کرنے کا سوچا اور اب میرے پاس دنیا بھر کے ٹوتھ پیسٹ موجود ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے سب سے پہلے 2012 میں ریکارڈ قائم کیا جب انہوں نے 2037 مختلف ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوبوں کو جمع کیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی یہ ٹوٹھ پیسٹ جمع کرتے رہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘جب میں نے سوچا کہ کیوں نا دانتوں کی جگہ ٹوتھ پیسٹ جمع کیے جائیں تو یہ مجھے دانت جمع کرنے سے زیادہ اچھا لگا’۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میں اپنے آفس کو ایک ڈینٹل میوزیم بنانا چاہتا ہوں، میرے تمام مریض یہ دیکھ کر بے حد خوش اور لطف اندوز ہوتے ہیں کہ میرے پاس مختلف اقسام اور ذائقوں کے بے شمار ٹوتھ پیسٹ ہیں۔

ڈاکٹر وال کول پکو نے بتایا کہ میں جس ملک کا بھی دورہ کرتا ہوں وہاں کا ٹوتھ پیسٹ ضرور خریدتا ہوں, میرے پاس انڈیا، چین، روس اور کوریا سمیت مختلف ممالک کے ٹوتھ پیسٹ موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -