پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

فضل الرحمن کی الطاف حسین سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جمعیت العلمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے ہفتہ کی شب ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے لندن فون پررابطہ کیااوران سے گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے استعفے کے معاملے پرحکومت سے مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے پرگفتگوکی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے الطاف حسین سے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے پرنظرثانی اورمذاکرات کاسلسلہ شروع کرنے کی درخواست کی۔

الطاف حسین نے مولانافضل الرحمن کورابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی وجوہات اوراسباب سے آگاہ کیااوراس سلسلے میں ایم کیوایم کاموٴقف پیش کیا۔

الطاف حسین کے موقف کے جواب میں مولانافضل الرحمن نے الطاف حسین سے کہاکہ حکومت کی جانب سے انہیں ثالث اورمصالحت کارکی حیثیت سے اس بات کایقین دلایاگیاہے کہ حکومت ایم کیوایم کی شکایات کونہ صرف سنے گی بلکہ انہیں دور کرنے کی بھی بھرپورکوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے ارکانِ اسمبلی 12 اگست 2015 کو کراچی میں جاری آپریشن پر اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے قومی اسمبلی، سندھ اسمبلی اور سینٹ سے مستعفی ہوگئے تھے۔

ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر حکومت نے مولانا فضل الرحمن کی ذمہ داری لگائی تھی کہ ایم کیو ایم کو منا کر واپس لایاجائے۔

مولانا فضل الرحمن 18 اگست کو مذاکرات کے لئے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچے جہاں مذاکرات کے دوران ہی ایم کیو ایم کے اہم رہنما رشید گوڈیل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ان کےڈرائیور جاں بحق جبکہ رشید گوڈیل شدید زخمی ہوگئے جن کا لیاقت نیشل اسپتال میں علاج جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں