ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

الطاف حسین اپنا بیان حلفی دوبارہ جمع کرائیں، لاہور ہائی کورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : الطاف حسین پابندی کیس کی سماعت سترہ نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے الطاف حسین کو نیا بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار وں نے عدالت کو بتایا کہ الطاف حسین کی جانب سے جو بیان حلفی جمع کروایا گیا اس کی کوئی اہمیت نہیں۔

عدالتی حکم کے مطابق نہ تو انہوں نے اپنے بیانات پر معافی مانگی اور نہ ہی آئندہ ایسی تقاریر سے اجتناب برتنے کا حلف لیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ الطاف حسین کا بیان حلفی غیر تسلی بخش ہے، لہذا وہ نیا بیان حلفی جمع کروائیں۔عدالتیں آئین کے مطابق کام کرتی ہیں اور جو خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

الطاف حسین کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے دلائل دیئے کہ پابندی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے ہائیکورٹ اس فیصلے کی روشنی میں کارروائی آگے بڑھائے۔

بیان حلفی پر عدالت عبوری حکم دے اس کے مطابق نیا بیان حلفی جمع کرادیا جائے گا۔ عدالت نے قرار دیا کہ الطاف حسین کے وکلاء ان سے ہدایات لے کر عدالت میں پیش ہوں جس کے بعدعدالت بیان حلفی پر تحریری حکم جاری کرے گی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت سترہ نومبر تک ملتوی کردی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں