منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین پانچ اکتوبرکوبرطانوی عدالت میں پیش ہوں گے -
The news is by your side.

Advertisement

منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین پانچ اکتوبرکوبرطانوی عدالت میں پیش ہوں گے

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین پانچ اکتوبرکوپولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے جہاں ان کی ضمانت کی توسیع یا فردِ جرم عائد کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی مدت پانچ اکتوبرکو ختم ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق الطاف حسین 5 اکتوبر کو میری لیبون پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے جہاں ان کی ضمانت میں توسیع کرنے یا فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کو 3 جون 2014 کو برطانوی پولیس کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزامات میں تحویل میں لیا تھا اور لگ بھگ نو گھنٹے تفتیش کرنے کے بعد ضمانت پررہا کردیا تھا۔

جون 2014 کے بعد سے اب تک ان کی ضمانت میں تین بارتوسیع کی جاچکی ہے۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے ہمراہ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث طارق میرکو 6 اکتوبر اورمحمد انور کو 7 اکتوبرکو بھی پولیس اسٹیشن پیش ہونا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں