site
stats
کھیل

میچ فکسنگ: جنوبی افریقہ کےٹیسٹ کرکٹر پر2سال پابندی

کیپ ٹاؤن: .جنوبی افریقا کے سابق اوپننگ بیٹسمین الویرو پیٹرسن کومیچ فکسنگ کی معلومات کو چھپانے کےجرم میں دو سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق الویرو پیٹرسن نےاس بات کا اعتراف کرلیا کہ انہوں نے میچ فکسنگ کے حوالے سے متعلقہ حکام کو مطلع نہیں کیا۔

سابق اوپننگ بیٹسمین کا کہناتھاکہ انہوں نے دوسرے کھلاڑیوں کی میچ فکسنگ کی معلومات کو چھپانے کی کوشش کی اور بعض شواہد کو تلف بھی کیا تھا۔

الویرو نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے خاندان، دوستوں، ہم وطنوں اور مداحوں سے معافی طلب کی ہے۔

پیٹرسن الیویرو نے جنوبی افریقہ کی جانب سے چھتیس ٹیسٹ اور بائیس ون ڈے میچوں میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے جنوری میں ایک اور کھلاڑی غلام بودی پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے جرم میں پابندی عائد کر دی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top