جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

آسٹریلین ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلین ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر بھارت کے خلاف آنے والی سیریز کے بعد تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوجائیں گی۔

آسٹریلین ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے 2010 میں کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 295 انٹرنیشنل میچز میں 7 ہزار سے زائد رنزبنائے اور وکٹوں کے پیچھے 275 آؤٹ کیے۔

انہوں نے 2023 میں فل ٹائم کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، وہ 8 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلز کا حصہ رہیں۔

واضح رہے کہ Alyssa Healy آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک کی اہلیہ ہیں۔

Alyssa Healy کے مطابق میں ملے جلے احساسات کے ساتھ بھارت کے ساتھ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہی ہوں، میں ابھی آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کا جذبہ رکھتی ہوں لیکن مقابلے کا پہلو شاید کھو دیا ہے اس لیے یہ ریٹائرمنٹ کا اچھا وقت ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا تو حصہ نہیں ہوں گی لیکن ہوم گراؤنڈز پر بھارت کے خلاف آخری مرتبہ ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلوں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں