The news is by your side.

Advertisement

ذہنی صحت کا عالمی دن، امن فاؤنڈیشن کے تحت ہیلتھ واک کا انعقاد

کراچی : ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر امن فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ ’’مشعل ‘‘ کے ریر اہتمام ایک واک کا انعقاد کیا گیا۔

واک کی قیادت مہمان خصوصی اورسندھ اسمبلی کے ممبر شفیع محمد جاموٹ کر رہے تھے،واک مورو ہال ابراہیم حیدری کورنگی سے شروع ہوکر پی ایف بیس پر اختتام پذیر ہوئی۔

واک میں امن فاؤنڈیشن کے ہیڈ آف کمیو نٹی ہیلتھ سروسز الطاف حسین موسانی، فاؤنڈیشن کی سی ای او سعدیہ قریشی، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہر کی دیگر معزز شحصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی شفیع جاموٹ نے کہا کہ مجھے اس واک شرکت کرکے خوشی محسوس ہوئی اور امن فاؤنڈیشن صحت کے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان میں اہم کردار ادا کررہی ہے،اور واک کے انعقاد سے عوام میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے میں مدد ملے گی۔

امن فاؤنڈیشن کے ہیڈ آف کمیو نٹی ہیلتھ سروسز الطاف حسین موسانی نے کہا کہ فاؤنڈیشن پاکستان بالخصوص کراچی میں غریب اور نادا رافراد کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کررہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں