تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایمن کی بیٹی ’امل منیب‘ کی سالگرہ کی ویڈیو کے چرچے

معروف اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹٹے ہوئے تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر ایمن خان اور منیب بٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنی بیٹی امل منیب کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایمن خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں چند تصاویریں اور ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امل کی دوسری سالگرہ کے موقع پر امل کی خالہ منال خان اور ان کے منگیتر احسن محسن اکرام بھی موجود ہیں۔

ایمن خان نے اپنے انسٹا گرام پر امل منیب کے ساتھ ایک خوبصورت پرانی تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’ سالگرہ مبارک میری املو۔‘

دوسری جانب ایمن خان کی جڑواں بہن، امل منیب کی خالہ منال خان کی جانب سے بھی امل منیب کی دوسری سالگرہ کے موقع خوب انسٹا اسٹوریز شیئر کی جا رہی ہیں۔

منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر منال خان اور امل خان کی ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے امل منیب کو کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

Comments

- Advertisement -