کراچی : اے سی ایل سی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اجرتی قاتل نے اہم انکشافات کر دیے۔ ملزم سرکاری گاڑیاں چھیننے والے گروہ کا سرغہ بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سے مقابلے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر نے معروف معالج ڈاکٹر عزیز پر حملے اور دیگر کیسز سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
پولیس کی حراست میں امان اللہ نے بتایا کہ ڈاکٹر عزیز کو ڈیفنس میں قتل کرنے کا ٹاسک ملا تھا، اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈاکٹر عزیز پر ان کے گھر کے باہر حملہ کیا۔
ٹارگٹ کلر امان اللہ نے پولیس حراست میں انکشاف کیا کہ حملے میں ڈاکڑ عزیز محفوظ رہے، البتہ ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تھے۔
ملزم کے بہ قول ڈاکٹر عزیز کو ان کا بھائی عبد الوہاب قتل کروانا چاہتا تھا، عبد الوہاب سے ٹارگٹ کلنگ کے لیے 20 لاکھ روپے میں بات طے ہوئی تھی۔
امان اللہ نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکٹر عزیز کے بھائی نے ٹارگٹ کلنگ کے لے تین لاکھ روپے ایڈوانس دیے تھے، پہلے حملے میں ڈاکٹر عزیز کے زندہ بچنے پر دوبارہ قتل کرنے کا ٹاسک ملا تھا۔
ملزم سرکاری گاڑیاں چھیننے والےگروہ کا سرغہ بھی ہے، اس ضمن میں بھی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔