ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

’اپنی اس غلطی سے سبق سیکھ لیا‘ امر خان نے حالیہ انٹرویو پر وضاحت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو سے متعلق وضاحتی پیغام شیئر کردیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ اگر میڈیا پورٹلز میرے حالیہ انٹرویو کے ویڈیو کلپس کو شیئر کرنے سے گریز کریں گے تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔

انہوں نے لکھا کہ یہ میری غلطی ہے کہ میں نے انٹرویو کے دوران انتہائی ذاتی تعلقات پر کھل کر بات کی۔

امر خان نے لکھا کہ میں نے اپنی اس غلطی سے سبق سیکھ لیا ہے اب میرے اس انٹرویو کو غلط انداز میں پیش نہ کریں، میں اپنے ساتھ منسلک ہر شخص کا بے حد احترام کرتی ہوں اور میرا مقصد کسی کو نیچا دکھانے کا نہیں تھا۔

امر خان

اداکارہ نے لکھا کہ یوں عوامی طور پر کسی بھی چیز کے بارے میں ایمانداری سے اعتراف کرنے کے مختلف قسم کے اثرات ہوسکتے ہیں اس لیے انسان کو اس طرح کی چیزوں کو اپنی نجی زندگی تک محدود رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امر خان سینئر اداکارہ فریحہ جبین کی صاحبزادی ہیں، انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں