پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

ویڈیو: ’امرجوت کو اتنا پسند کرنے کے لیے شکریہ‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے فلم ’امرسنگھ چمکیلا‘ میں اپنے کردار ’امرجوت‘ کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ’امرسنگھ چمکیلا‘ کا گانا گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں اصلی ’امرجوت‘ بھی موجود ہیں۔

امرسنگھ چمکیلا میں گلوکار دلجیت دوسانج نے مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ فلم 12 اپریل کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

پرینیتی چوپڑا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’امرجوت کو اتنا پسند کرنے کے لیے شکریہ۔‘ اداکارہ نے ’چمکیلا‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور دل کی ایموجی بنائی۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور فلم میں پرینیتی کے کردار کی تعریف کررہے ہیں۔

دوسری انسٹاگرام  پوسٹ میں اپنے پیغام میں انہوں نے فلم امر سنگھ چمکیلا کی اپنی تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے تحریر کیا کہ میں بہت پرسکون ہوں، فلم کےلیے آپ کے ریویوز اور آپکے الفاظ سے۔ میرے آنسو نہیں رک رہے۔

ساتھ میں پرینیتی نے یہ بھی لکھا کہ یہ الفاظ ’پرینیتی واپس آ گئی ہے‘ زور و شور سے بلند ہو رہے ہیں۔ میں نے ایسا سوچا بھی نہ تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہاں میں واپس آگئی ہوں اور اب کہیں نہیں جارہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں