تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

کشمیر شاہراہ پر بس گہری کھائی میں گرنے سے 16 امرناتھ یاتری ہلاک

سری نگر: کشمیر شاہراہ میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گرنے سے 16امرناتھ یاتری ہلاک جبکہ 27 شدید زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ مندر سے یاتریوں کی بس یاتری نواسن بیس کیمپ جموں سے وادی کشمیر کی طرف آرہی تھی کہ ضلع رام بن کے بانہال علاقہ میں بس کا خطرناک حادثہ پیش آیا۔

بانہال کے علاقے میں فوجی کیمپ کے قریب بس کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں بس سڑک سے لڑھک کر ایک 150 فٹ گہری کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں 16 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئےجبکہ 27 شدید زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 14 مرد اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بس میں  46 افراد سوار تھے، جن میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق راجستھان اور بہار سے تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ امرناتھ مندر کو ہندو مذہب کے ماننے والے مقدس مقام سمجھتے ہیں اور ہر سال ہزاروں یاتری مندر میں حاضری کے لیے آتے ہیں یہ مندر مقبوضہ کشمیر کے علاقے پھلگام میں واقع ایک پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -