تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

شوقیہ کھوجی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، ایسا کیا مل گیا؟

برطانیہ میں شوقیہ کھوجی کو اپنی کھوج کے دوران ایک ایسی قیمتی چیز ملی ہے جس نے اس راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی مغربی سسیکس میں میٹل ڈٹیکٹر کو زمین اندر سے ایک ایسی نادر دریافت ملی ہے جس نے اسے راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا ہے اور وہ چیز ہے سینکڑوں سال قبل کی شادی کی ایک انگوٹھی جس میں قیمتی ہیرا بھی جڑا ہوا ہے۔

ڈیوڈ نامی کھوجی 1970 سے میٹل ڈٹیکٹر کے ذریعے زمین سے قیمتی دھاتیں تلاش کرنے کا کام کرتا تھا لیکن اسے اس سے قبل کوئی بڑی کامیابی نہیں ملی تھی جس کے باعث اس نے مایوس ہوکر طویل عرصے تک کام چھوڑے رکھا بعد ازاں 2019 میں وہ دوبارہ اپنے پرانے پیشے کی طرف لوٹ آیا۔

ڈیوڈ جب دوبارہ کھوجی بنا تو قدرت اس پر مہربان ہوئی اور اسے برطانیہ کی کاؤنٹی مغربی سسکیکس کے تھورن کومبے نامی علاقے سے زمین کے اندر سے ایک انگوٹھی ملی ہے جو بہترین حالت میں ہے اور اس کی مالیت کا اندازہ 40 سے 47 ہزار ڈالر (لگ بھگ ایک کروڑ روپے پاکستانی سے زائد) لگایا جا رہا ہے۔

69 سالہ ڈیوڈ نے بتایا کہ اس نے جب دوبارہ کھوجی کا کام شروع کیا تو خوش قسمتی سے اسے اگلے ہی روز میٹل ڈٹیکٹر نے زمین کے اندر کسی دھات کے ہونے کا سگنل دیا اور جب میں نے اس جگہ کی تھوڑی سے کھدائی کی تو یہ سنہری خوبصورت انگوٹھی ہاتھ لگی جس میں ایک ہیرا بھی جڑا ہوا ہے جب کہ اس پر فرانسیسی زبان میں ایک جملہ بھی لکھا ہوا ہے۔ ’’میں تمہارا ایمان تھامتا ہوں، تمم میرا ایمان تھام لو۔‘‘

کہا جا رہا ہے کہ یہ نادر انگوٹھی 600 سال سے بھی زائد قدیم ہے اور قرونِ وسطیٰ کے فرانس میں شادی کی ایک تقریب میں پہنائی گئی تھی۔ اس انگوٹھی کو لگ بھگ 1388 میں بنایا گیا تھا۔

یہ انگوٹھی جلد نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ نایاب تاریخی انگوٹھی 40 سے 47 ہزار امریکی ڈالر یعنی لگ بھگ پاکستانی ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت میں فروخت ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -