آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ مسجد نبوی ﷺ میں بچھائے گئے ہزاروں قالین روزانہ تین مرتبہ دھوئے جاتے ہیں اور ایک ڈیٹا چپ کے ذریعے ان کی نگرانی کی جاتی ہے۔
مسجد نبوی ﷺ کے قالینوں سے متعلق سب سے دل چسپ بات یہ ہے کہ انھیں ہر وقت معطر رکھا جاتا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قالین چوبیس گھنٹے صاف ستھرے، معطر اور جراثیم سے پاک رکھے جاتے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نماز کے لیے بچھائے جانے والے قالینوں کی دیکھ بھال اور نگرانی اسمارٹ سسٹم کے ذریعے کر رہی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے قالین عام قالینوں سے مختلف ہیں، یہ زیادہ استعمال ہونے پر خراب نہیں ہوتے، اور بار بار دھونے سے ان کے رنگ پر بھی فرق نہیں پڑتا، اور یہ بے حد مضبوط ہیں۔
ہر قالین کے ساتھ ایک الیکٹرانک چپ لگی ہوئی ہے، جو ڈیٹا محفوظ رکھتی ہے اور اس کی ریڈنگ مشین کے ذریعے انجام دی جاتی ہے۔
مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں اور چھت میں 25 ہزار سے زیادہ قالین بچھائے گئے ہیں، اور دن میں 3 مرتبہ ان کی صفائی ہوتی ہے اور انھیں جراثیم سے پاک کرنے کے لیے روزانہ 1600 لیٹر سے زیادہ مادہ استعمال ہوتا ہے۔
There are many continuous services provided at Masjid An Nabawi ﷺ including the cleaning of carpets after Iftaar, facilities for the disabled, the regular checks of the Qur’an shelves and ZamZam containers being replaced etc pic.twitter.com/fPQI258a19
— (@HaramainInfo) April 2, 2023
قالینوں کو معطر کرنے کے لیے 200 لیٹر سے زیادہ خوشبو کا استعمال ہوتا ہے۔