تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’املوک‘ کے حیرت انگیزطبی فوائد

جاپانی پھل املوک کو انگریزی میں پرسیمنز کہتے ہیں، املوک اپنی صفات کے لحاظ سے عوام میں کافی مقبول ہے اور ہر کوئی اس کو پسند کرتا ہے لیکن بہت کم ہی لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ املوک کھانے کے متعدد طبی فوائد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق املوک گرم مزاج پھل ہے اس لیے اس کو اعتدال میں ہی کھانا چاہئے، املوک ہمیشہ پکا ہوا کھائیں کچا پھل نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق املوک میں وٹامن اے، وٹامن بی اور سی، پروٹین، کیلشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے، سو گرام وزنی املوک میں صرف 80 کیلوریز ہوتی ہیں۔

املوک کے طبی فوائد

اس پھل کو کمر درد میں کھانا فائدہ مند ہوتا ہے، سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد میں مفید ہے، املوک گلے کی سوزش اور خراش میں بھی فائدہ مند ہے۔

جاپانی پھل بڑی آنت کے ورم کو کم کرتا ہے، دل کی بیماریوں میں کھانا فائدہ مند ہے، یہ ہمارے نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔

املوک شوگر کو کنٹرول کرتا ہے، قوت مدافعت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے، مٹاپے کا شکار افراد بھی اسے وزن کم کرنے کے لیے اسے استعمال کرسکتے ہیں، یہ پھل آنت کے زخم ٹھیک کرتا ہے۔

اس پھل کو اپینڈکس کے مرض میں بھی کھانا مفید ہے، قبض کو دور کرتا ہے، معدے کی خرابیوں کو بھی دور کرتا ہے۔

نوٹ: اگر آپ املوک کو دوا کے طور پر استعمال کررہے ہیں تو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -