جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

کرکٹ میں حیرت انگیز ریکارڈ قائم ہو گیا!

اشتہار

حیرت انگیز

(8 مارچ 2026): کرکٹ میں بعض اوقات ایسے ریکارڈ بنتے ہیں جو سب کو حیران کر دیتے ہیں نیوزی لینڈ کے بولر نے 5 گیندوں پر لگاتار 5 وکٹیں اڑا کر ریکارڈ بنا لیا۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے میچ میں مخالف ٹیم پر قہر بن کر ایسا ٹوٹے کہ پانچ گیندوں پر مسلسل پانچ وکٹیں حاصل کر لیں اور وہ کارنامہ انجام دیا جو کرکٹ کی تقریباً ڈیڑھ صدی کی تاریخ میں کسی نے انجام نہیں دیا تھا۔

کیوی بولر نے یہ کارنامہ ایک فرسٹ کلاس میچ میں انجام دیا۔ انہوں نے اس میچ میں مجموعی طور پر 25 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ ہے۔

5 گیندوں پر 5 وکٹیں، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نے نئی تاریخ رقم کردی

یہ نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل ڈسٹرکٹس کی بھی بہترین بولنگ پرفارمنس ہے۔

بریٹ رینڈل نے نیپئیر میں پلنکٹ شیلڈ کے میچ کے دوسرے روز ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف لگاتار 5 وکٹیں حاصل کیں۔

بریٹ رینڈل کی لگاتار پانچ وکٹوں میں نیوزی لینڈ کے اوپنر جیت راول اور فاسٹ باولر کرسٹین کلارک بھی شامل تھے۔

اس سے قبل پانچ گیندوں پر پانچ وکٹوں کا ریکارڈ پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قائم ہو چکا ہے، یہ ریکارڈ آئر لینڈ کے انٹرنیشنل کرکٹر کرٹس کیمفر نے ڈومیسٹک انٹر پروونشل میچ میں قائم کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں