تازہ ترین

آن لائن جعل سازی سے لاکھوں روپے ہڑپ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

نئی دہلی:بھارت میں معروف آن لائن کمپنی ایمیزون کے نام پر پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ کا جھانسہ دے کر لوگوں کی رقم لوٹنے والے گروہ کو دھرلیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ گرفتاریاں اترپردیش کے علاقے نوئیڈا میں کی گئیں،مقامی پولیس کے مطابق ملزمان معروف آن لائن کمپنی ایمیزون کے نام پر سوشل میڈیا پر آئی فون سمیت دیگر الیکٹرانک اشیا فروخت کرتے تھے۔

ملزمان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ جب کوئی خریدار ان سے رابطہ کرتا تو وہ جعلی کارڈ کے ذریعے پروڈکٹ کو بک کرتے،پھراس کا جعلی اسکرین شارٹ صارف کو بھیجتے، جعلی کارڈ کی وجہ سے پانچ منٹ میں آرڈر منسوخ ہو جاتا، لیکن اس دوران ملزمان جعلی اسکرین شاٹس سے رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرا لیتے تھے، اس کے بعد نہ تو خریدار کو پیسہ اور نہ ہی سامان پہنچتا تھا۔

پولیس کے مطابق تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ان ملزمان میں سے کچھ گریجویٹ بھی ہیں،جنہوں نے جلدی پیسے کمانے کی خاطر اس راستے کا انتخاب کیا ۔

Comments

- Advertisement -