تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

ایمازون کے مالک دنیا کی امیر ترین شخصیت، ٹرمپ کے اثاثوں میں نمایاں کمی

واشگنٹن: دنیا کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست سامنے آگئی جس کے مطابق ایمازون کے مالک جیف بیڑوس سب سے زیادہ اثاثوں کی وجہ سے اول نمبر پر رہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تنرلی کے بعد 766ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مشہور شخصیات کی دولت اور اثاثوں پر نظر رکھنے والے ادارے فوبز کی جانب سے امیر ترین شخصیات کی نئی فہرست جاری کی گئی جس کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 90 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے اور فیس بک کے مالک مارک زکر برگ 71 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے۔

فہرست کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے امیر ترین افراد کی فہرست میں گوگل کے مالک لیری پیج جبکہ چینی آن لائن کمپنی اور علی بابا کے مالکان بتدریج دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

فوربس میگزین کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گذشتہ برس کی نسبت رواں سال دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسو سے زائد درجات کی تنزلی کے بعد نیچے آگئے کیونکہ اُن کے اثاثوں کی مالیت چالیس ارب ڈالر سے 31 ارب ڈالر رہ گئی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گذشتہ دو سال کی طرح اس بار بھی ٹرمپ کے اثاثہ جات میں نمایاں کمی ہوئی جس کے باعث وہ  فہرست میں 544ویں سے 766 ویں نمبر پر  پہنچ گئے۔

امیر افراد کے اثاثوں پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق امریکی صدر کی دولت سال 2017 میں ایک ارب ڈالر کی کم ہوئی جس کی وجہ زمینوں کے کم ہوتے دام اور اُن کی صدارتی تشہیری مہم تھی۔

دولت مند افراد کی فہرست میں 25 نئے افراد شامل ہوئے ہیں، جن کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے، فور بس میگزین کے مطابق ایما زون کے بانی 112 ارب ڈالر کے مجموعی اثاثوں کے ساتھ دنیا کے پہلے امیر ترین شخص قرار پائے۔

موجودہ درجہ بندی کی فہرست فوربس میگزین کی تازہ ایڈیشن میں اس سرخی کے ساتھ ’’امیر ترین مزید امیر ہورہے ہیں‘‘جو ان کے اور عوام کے درمیان وسیع فاصلے کی بڑی وجہ ہے۔

بل گیٹس گذشتہ 24 سال سے فوربس میگزین کے امیرترین کی فہرست میں پہلے نمبر تھے اور ان کی دولت میں بھی گذشتہ 24 سال کے دوران چار ارب ڈالر کے اضافے کے بعد 86 ارب ڈالر سے بڑھ کر 90 ارب ڈالر تک پہنچی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -