اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ایمیزون کے سینئر مینیجر کا دہلی میں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت کے علاقے میں نامعلوم حملہ آروں نے ایمیزون کے ایک سینئر مینیجر کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمیزون کے ایک سینئر مینیجر کو دہلی کے بھجن پورہ علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، فائرنگ میں ایک اور شخص زخمی بھی ہوا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے کی شناخت ہرپریت گل ایمیزون کے سینئر مینجر کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی گووند سنگھ کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہرپریت اور گوند اپنی بائیک پر بھجن پورہ علاقے سے گزر رہے تھے کہ اچانک اسکوٹی اور بائیک پر سوار 5 حملہ آورں نے روک لیا اور بلا اشتعال فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایمیزون میں سینئر مینیجر کے طور پر کام کرنے والے ہرپریت کے سر میں گولی لگی اور اسے جگ پرویش چندر اسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور ان کو پکڑنے کے لیے علاقے میں سی سی ٹی وی کی جانچ کی جا رہی ہے، فائرنگ کے واقعے کے پیچھے محرکات کا پتہ لگایا جا رہا ہے جبکہ قتل کا مقدمہ درج بھی کر لیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں