تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

نیٹ فلکس کا مقابلہ کرنے کے لئے ایمیزون کا بڑا فیصلہ

دنیا کی سب سے بڑی آن لائن کمپنی نے بالی ووڈ کے قدیم ترین اسٹوڈیو کو خریدنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمیزون نے ایم جی ایم اسٹوڈیو اس کی گزشتہ پینتیس سال میں بنائی گئی چار ہزار فلموں اور سات ہزار سے زائد شوز کو ساڑھے آٹھ ارب ڈالر سے زائد میں خریدنے کا اعلان کیا ہے، جس میں مشہور فلمیں جیمز بانڈ اور دی ہیبٹ بھی شامل ہیں۔

اس خریداری کا بنیادی مقصد ایمیزون کی ویڈیو اسٹریمنگ سروس “پرائم” پر ناظرین کے لیے زیادہ سے زیادہ نیا تفریح مواد پیش کرنا ہے اور یہ ایمیزون کی دوسری بڑی خریداری ہے، اس سے قبل دو ہزار سترہ میں ایمیزون نے امریکا کا ایک ہول فوڈ گروسری اسٹور چودہ ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

ایمیزون کی جانب سے ایم جی ایم اسٹوڈیوز کو خریدنے کی خبر حال ہی میں میڈیا انڈسٹری سے آنے والی دوسری بڑی خبر ہے، جس کا مقصد نیٹ فلیکس اور ڈزنی پلس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مقابلہ کرنا ہے۔

ایمیزون نے ابھی اس بات کا اعلان نہیں کیا کہ کتنے لوگ اس کی ‘پرائم’ ویڈیو اسٹریمنگ سروس دیکھتے ہیں، لیکن اندازے کے مطابق یہ تعداد 20 کروڑ ہو سکتی ہے کیونکہ ‘ایمیزون پرائم’ ممبر شپ لینے والوں کو کم وقت میں شپنگ اور ویڈیو اسٹریمنگ سروس کی سہولیات دیتا ہے۔

ایمیزون نے کہا ہے کہ وہ ‘ایم جی ایم’ کی وسیع لائبریری کا استعمال کرے گا ، جس میں ہالی ووڈ کی مشہور فلمیں راکی ، رابو کوپ اور پنک پینتھر شامل ہیں۔ اور انہیں نئی فلمیں اور شو بنانے کے لیے استعمال کرے گا۔

واضح رہے کہ گرجتے ہوئے شیر کے نشان کے ساتھ مشہور ‘ایم جی ایم’ ہالی ووڈ کے سب سے قدیم اسٹوڈیو میں سے ایک ہے جو انیس سو چوبیس میں قائم ہوا تھا جب خاموش فلمیں بنتی تھیں۔

Comments

- Advertisement -