اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

’سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عمل کیا جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عمل کیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر نون رونگ نے الوادعی ملاقات کی، صدر نے دفاعی سماجی و اقتصادی ترقی کے شعبوں میں وسیع تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ سی پیک کے تحت 19 منصوبے مکمل کیے جبکہ 28 زیر تعمیر ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سی پیک پر پیشرفت کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عمل کیا جائے۔

یہ پڑھیں: ’سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار تعاون کا مظہر ہے‘

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود پائیدار اور اقتصادی ترقی پاکستان کا اولین مقصد رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک اہم اسٹریٹیجک منصوبہ ہے۔

دوسری جانب بینک آف چائنا لمیٹڈ پاکستان آپریشنز کے سی ای او وانگ جی نے کہا تھا کہ ہر ممکن اصلاحی اقدامات کرنا اہم ضرورت ہے، چینی کاروباری ادارے تمام پہلوؤں سے پائیدار ترقی پر عمل پیرا ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں